کریم نگر میں ٹی آر ایس و بی جے پی میں جھڑپ

پولیس کی فوری کارروائی، دونوں گروپ اور حالات قابو میں

کریم نگر۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر حلقہ اسمبلی امیدوار گنگولا کملاکر کی کامیابی پر منگل کی شام جلوس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر دونوں گروپ بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان پتھراؤہوا۔ ٹی آر ایس کی کامیابی کا جلوس ایس آر آر کالج سے عدالت چوراہا پر آنے پر بی جے پی امیدوار سنجے کمار کے گھر کے قریب آجانے پر ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا گیایکدم حالات بے قابو ہوگئے۔ اس موقع پر کچھ پولیس ملازمین کو بھی معمولی زخم آگئے ۔ سنجے کی رہائش گاہ پر نوجوانوں کی کافی تعداد جمع ہوگئی اور دونوں گروپ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرہ بازی شروع کردی۔ اس پر پولیس نے دونوں گروپ کو منتشر کردیا۔ اس طرح حادثہ ٹل گیا۔ اطلاع ملتے ہی کمشنر پولیس کملاسن ریڈی ، ایڈیشنل ڈی سی پی سنجو بھی فوری موقعہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا اور دوبارہ اس طرح کا واقعہ ہونے نہ پائے سنجے کے گھر پر پولیس بندوبست کردیا۔