کریم نگر میں ٹاسک فورس کے دھاوے

کریم نگر /22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ودیا نگر جیوتی نگر کے ایک انٹرپرائزیز ایک دودھ فروخت کے سنٹر پر کریم نگر ٹاسک فورس پولیس عہدیداروں نے فوڈ سیفٹی عہدیداروں کے ساتھ دھاوے کئے ۔ ودیا نگر میں پرساد انٹرپرائزیز میں تنقیح کی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی جانے کا اندازہ قائم کرتے ہوئے کچھ نمونے حاصل کرتے ہوئے جانچ کیلئے بھیج دئے گئے اور شاپ کے مالک گنیش پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ جیوتی نگر کی ویشوی ڈائری میں خراب شدہ پنیر کی نشاندہی کرلی اور اسے حاصل کرتے ہوئے جانچ کیلئے لیاب کو بھیج دینے کی اطلاع دی اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ٹاسک فورس سی آئی ایس سرینواس راؤ نے واقف کروایا ۔ سی مادھوی ایس آئی رمیش اے آر ایس آئی نرسیا فوڈ انسپکٹر راجندر پرساد پی سی رمیش انیل رشید ولیم راجو اس دھاوے میں شریک تھے ۔