کریم نگر میں وکلاء کا بائیکاٹ

کریم نگر۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی عدالت میں جمعرات اور جمعہ دو دن بھی وکلاء غیرحاضر رہیں گے۔ بار اسوسی ایشن صدر بی ستیہ نارائن راؤ نے اطلاع دی ہے۔ بار اسوسی ایشن فیڈریشن تلنگانہ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کی جاری کردہ ہدایت پر دو دن تک بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں ملزمین کو ضمانت دی جانے پر کئی بدعنوانیوں کا امکان ہے۔ اس سے متعلقہ سیکشن 41 سی آر بی ایس قانون میں ترمیم کرتے ہوئے 2012ء تک داخل کئے گئے زیرالتواء مقدمات کی 31 مارچ تک یکسوئی کرنے ریاستی ہائیکورٹ کو دیئے گئے احکامات واپس لے لئے گئے۔ مطالبات کے ساتھ فرائض کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ ریاستی ہائیکورٹ کے سبھی ججس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کئے جانے فیڈریشن ایڈوکیٹ نے خواہش کی۔ وکلاء اور ججس پر کام کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ جنرل سیکریٹری رگھونندن راؤ نے واقف کروایا۔