کریم نگر ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نشہ کر کے موٹر سواری کرتے ہوئے پکڑ لیے گئے 21 افراد کو جرمانہ اور جیل کی سزا سنائی گئی ۔ اس سلسلے میں ضلع کریم نگر کے مختلف مقامات سے پولیس چیکنگ کے دوران پکڑے گئے افراد شامل ہے جس میں سے 13 افراد کو جرمانہ ادا کرنے پڑے ۔ جملہ 43 ہزار روپیہ جرمانے حاصل کیا گیا ۔ چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں تلاشی کے دوران 12 لاکھ روپئے تک ضبط کرلیے گئے اور 67 افراد کو بائنڈاور کرلیا گیا ۔ کریم نگر اسمبلی حلقہ میں 4 مقدمات درج کرلیے گئے اور 23 افراد کو بائنڈاور کریم نگر ٹو ٹاون پولیس نے کوئی ثبوت کے بغیر 9.63 لاکھ روپئے ضبط کرلیے کریم نگر رولہ پولیس 1.5 لاکھ روپئے کنٹہ پلی پولیس 1.72 لاکھ روپئے ضبط کرلیے ۔ چیہ کونڈی اسمبلی حلقہ میں 2 مقدمات 7 افراد بائنڈاور ماناکینڈور اسمبلی میں 4 مقدمات 18 کو بائنڈاور حضور آباد میں 4 مقدمات 13 کو بائنڈاور حسین اباد میں ایک مقدمہ درج 6 افراد کو بائنڈاور کیشو پٹنم حسن آباد کریم نگر کمشنریٹ حدود میں 6 بجے شب سے 8 بجے تک وسیع پیمانے پر تلاشی ہوئی ۔۔