کریم نگر ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر کو پہلی مرتبہ آمد پر وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کا یہاں پرجوش انداز میں خیرمقدم کیا گیا ۔ مقامی آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں وزیرزراعت پہنچے پر کریم نگر رکن اسمبلی گنگو لاکملاکر حسن آباد ، ماناکنڈور ، ایم ایل ایز ستیش بابو ، بال کشن وغیرہ نے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا ۔ زیڈ پی چیرمین تلااُیا کریم نگر ،مسٹر سردار رویندر سنگھ ، ڈپٹی میر کوگیلاپو رمیش ٹی آر ایس ضلع صدر ایدا شنکر ریڈی و دیگر قائدین نے پوچارم سرینواس ریڈی کا خیرمقدم کیا ۔ زرعی ہارٹیکلچر محکمہ عہدیداروں نے بھی اخلاقی طور پر ان سے آکر ملاقات کی ۔ ضلع ایس پی شیوا کمار ، آر ڈی او چندرشیکھر نے وزیر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے پولیس کی سلامی بھی لی بعدازاں ضلع بھیڑبکریوں کی افزائش کرنے والے امداد باہمی انجمن ضلع صدر کالوا نرسیا یادو کی قیادت میں وزیر کو انہیں درپیش مسائل پر مبنی یادداشت حوالے کی ۔ بنکوں سے حاصل کردہ قرض بکریوں کی افزائش کیلئے حاصل کردہ قرض کو بغیر کسی شرط معاف کرنے کیلئے مطالبہ کیا ۔ بکریوں کی افزائش کے سنگھموں کو ہر سال نبارڈ کے ذریعہ 25 فیصد سبسیڈی پر یونٹوں کی منظوری کا مطلبہ کیا ۔ 559 جی او کے مطابق سنگھم کے تمام پانچ ایکر زمین کے بجائے 20 ایکر مختص کرنے پر منڈل کیلئے سنگھم بھون کی تعمیر کی جائے کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی نائب صدر کمار یادو ضلع سکریٹری کے آئیلیا ناگاریو ستیہ نارائنا ، چندرشیکھر ، سرینواس ، راجو ملیشم ، ملیا وغیرہ نے شرکت کی ۔