کریم نگر۔/30مئی، ( فیکس ) حافظ عبدالحکیم خان نائب صدر صفا کے بموجب مولانا محمد غیاث احمد رشادی صدر آل انڈیا صفا بیت المال 3جون بروز منگل کریم نگر آنے والے ہیں۔11بجے دن آر آر فنکشن ہال کارخانہ گڈہ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور ٹیلرنگ سیکھنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ ایک بجے دن مسجد انجم عظمت میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور اسی دن بعد نماز مغرب مسجد زم زم کشمیر گڈہ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام ’ تربیت اولاد اور والدین کی ذمہ داری ‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔