کریم نگر میں مسلم بہبود کمیٹی کے زیراہتمام دوبدوملاقات پروگرام

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فکر مند والدین کیلئے خوشخبری بغیر کسی بھی قسم کا خرچ کرے اپنے بچوں کے من پسند شادیوں کے پیامات رشتے طے کر لیتے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر باہم ملاقات کیلئے بروز ہفتہ 25 اکٹوبر بمقام ایس بی ایس فنکشن ہال گودام گڈہ روڈ کشمیر گڈہ کریم نگر صبح 10 بجے تا شام 5 بجے زیرصدارت سید محی الدین صدر مسلم بہبود کمیٹی کریم نگرہوگا ۔ مہمان خصوصی مدیراعلی روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ زاہد علی خان ، مینجنگ ایڈیٹر ظہیرعلی خان شرکت کریں گے۔ رجسٹریشن کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے دو عدد تصاویر ، بائیو ڈاٹا ہونا ضروری ہے ۔ حیدرآباد کے ذمہ داران میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، محمد عبدالقدیر نائب صدر ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، احمد صدیقی مکش ، محمد نصراللہ خان کے علاوہ مسلم بہبود کمیٹی ضلع کریم نگر کے ذمہ داران ریاض علی رضوی ، سید عرفان الحق ، سید ضمیر الدین احمد ، سید امام الدین ، محمد عبداللہ ، اسد محسن محی الدین ، محمد ندیم الدین صدیقی ، سید منصور توکلی ، سید مخدوم علی ، قاضی احمد منقبت شاہ خان میزبان کا شرف حاصل کرینگے ۔