کریم نگر میں مستحقین میں ماہانہ وظائف کی تقسیم

کریم نگر /6 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) حافظ محمد اسمعیل کی اطلاع کے بموجب ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی دفتر صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے دفتر پر 5 جنوری 2015 کو بعد نماز عصر 80 بیوہ گان و معذورین میں فی کس 400 روپئے کے حساب سے 32000 روپئے کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب احمد بن عمر نے شرکت کی ۔