کریم نگر۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مستقر پر ڈی مارٹ مال کے بشمول پرکاش گنج کے چند دکانات کا اچانک پہنچ کر اوزان پیمانہ جات کے عہدیداروں نے تنقیح کی اور 21 مقدمات درج کئے جانے کے بارے میں واقف کروایا لیکن دکانداروں کے ناموں کی اطلاع نہیں دی۔ اوزان پیمانہ جات ڈپٹی کنٹرولر این بلرام نائیک کی زیر قیادت قدیم ضلع کریم نگر ، عادل آباد، ضلع انسپکٹر کے ساتھ کریم نگر کے آئرن اینڈ ہارڈ ویر ( لوہے کی دکانات ) ، ڈی مارٹ و دیگر دکانات کی تنقیح کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس تنقیح میںکچھ اشیاء ، سامان کی تیاری کی تاریخ ، قیمت وغیرہ نہ ہونے اور کچھ اشیاء غیر معیاری اور اس پر لکھا گیا وزن برابر نہ ہونے پر کیس درج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان متعلقہ دکانات کو نوٹسیں دی جائیں گی اور بعد ازاں جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت اور معیار کی برقراری نہ ہونے پر عوام راست اوزان پیمانہ جات کے دفتر فون 9490165619 پر شکایت کرنے پر اندرون تین یوم کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کنٹرولر وجئے سارتھی ، کریم نگر ضلع آفیسر کے رتنا پربھاوانی ، انسپکٹر وجئے کمار وغیرہ شریک تھے۔ انہوں نے 21 مقدمات درج کرنے کی بات کہی۔
سابق کارپوریٹر کی گرفتاری پر
بھوک ہڑتال
کریم نگر۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق کارپوریٹر مونڈی چندرا شیکھر پر سے بناوٹی درج کردہ مقدمات منسوخ کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر مستقر کلکٹریٹ کے سامنے 12ویں ڈیویژن کارپوریٹر مونڈی سری لتا نے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی۔ اس احتجاجی بھوک ہڑتال سے کچھ سنگھموں کے قائدین نے اظہار یگانگت اور تائید کا اعلان کرتے ہوئے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر چندر شیکھر پر بناوٹی مقدمات درج کئے گئے ہیں اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ہم اس کے خلاف ہیں، کیا کسی بھی قسم کے اراضیات کے معاملات میں پولیس جھوٹی شکایت پر ان پر مقدمات درج کی ہے جبکہ ان کو شوگر بی پی کی بیماری ہے۔ اس ہڑتال میں مسلم یونائٹیڈ فرنٹ جنرل سکریٹری وسیم احمد، بہوجن اسٹوڈنٹ فاؤنڈیشن ریاستی صدر اکناپلی کشن اور دیگر قائدین علیم الدین، دلیپ سدو، وسیم وغیرہ شریک تھے۔