کریم نگر میں مجلس بلدیہ کی ترقی کیلئے 100 کروڑ کی منظوری

کریم نگر ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کو 100 کروڑ روپئے کی سی ایم کے سی آر نے منظوری دی ہے ۔ ڈپٹی میئر گوگیلا رمیش نے اس بات سے واقف کروایا ۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہری حدود میں سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے 46 کروڑ ، ڈرینج کی تعمیری کاموں کیلئے 50 کروڑ روپیہ کی منظوری دی گئی ہے ۔