کریم نگر ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے کے ایجوکیشنل سوسائٹی اپنی 25 سالہ تعلیمی دور کی تکمیل پر طلباء ، اولیا طلباء کے اصرار پر سوسائٹی کی نگرانی میں فائیر اینڈ سیفٹی کی ٹریننگ مفت دے رہی ہے۔ اس ٹریننگ کی تکمیل کیلئے 25 سالہ تجربہ کی خدمت حاصل ہے ۔ ٹریننگ اردو ، انگریزی ، تلگو میں دی جائیگی اس ٹریننگ کے داخلہ کو تکمیل کرنے کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم ایس ایس سی پاس ہونا ضروری ہے ٹریننگ ، ڈیجیٹل ، تھیوری پر منحصر ہوگی جس کی مدت 6 ماہ ہوتی ہے اس ٹریننگ کو 75 یوم میں تکمیل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کنسٹرکشن سیفٹی ، انڈسٹریل سیفٹی ، Oile gas سیفٹی ، سیفٹی اڈمنسٹریشن کلاس بھی موجود ہیں، انگریزی کی واقفیت اور نان میٹرک طلباء کو فائر واچ / اسٹرینڈ بائی مین ، پرمٹ ، ایسیرور ، فولڈنگ خواتین کی ٹریننگ دی جائیگی ۔ ان کورسس کے اہل امیدوار آدھار کارڈ کی کاپی تعلیمی صداقت نامہ کی کاپی اور دو عدد فوٹو اور شخصی طو رپر ملاقات کریں یکم اپریل سے 8 اپریل شام 5 بجے تک درخواستیں وصول ہونگی تاخیر سے داخل کرنے والوں کی درخواست قبول نہیں کی جائیگی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801561646، 9700559116 ، 8142690302 پر ربط کریں۔