کریم نگر میں فری ختنہ کیمپ کا انعقاد

کریم نگر 29 مئی (راست) جناب احمد بن عمر کنوینر دارالخیر ویلفیر سوسائٹی کریم نگر نے اطلاع دی ہے کہ 27 مئی کو غریب سنگتراش بستی پڈمہ اور چاند نگر جو سرسلہ منڈل کے تحت آتے ہیں اس جگہ پر کیمپ میں 38 بچوں کی مفت ختنہ کی گئی اور سوسائٹی کی جانب سے ضروری ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور یہ کام ڈاکٹر عبدالقدوس کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔