کریم نگر میں غیر مجاز نل کنکشن کے خلاف کارروائی

کریم نگر ۔ 30جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں نلوں کے کنکشنوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جاکر اندرون 48گھنٹے نل کنکشن کی منظوری دے دی جائے گی ۔ غیر مجاز کنکشن کی باقاعدگی کا پروگرام بھی جاری ہے ‘ تھوڑا بہت جرمانہ لیکر غیر مجاز کنکشنوں کو باقاعدہ بنائے جانے کیلئے سردار رویندر سنگھ نے مجلس بلدیہ کارپوریشن کے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات جاری کرنے کے باوجود اس کوئی بہتر ردعمل دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ اس لئے سردار رویندر سنگھ نے پچھلے ہفتہ پھر سے اس پروگرام پر اولین توجہ دے رہے ہیں ‘ اس کی وجہ سے غیر مجاز کنکشنوں کے بارے میں جتنی تنقیح کررہے ہیں‘ اتنے غیر اجازت یافتہ نلوں کے بارے میں پتہ چل رہا ہے ‘ تاحال دو ہزار سے زائد غیر مجاز نلوں کے کنکشن کا پتہ چل چکا ہے ۔ بہت سارے نل کنکشنوں کا حساب ہی نہیں مل رہا ہے ۔ ایک ہی گھر میں دو یا تین نل کنکشن ہیں ۔ اب ان سبھی کے خلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔غیر مجاز نلوں کے کنکشن دراصل کارپوریشن کے متعلقہ افراد کی مرضی و منظور سے ہورہا ہے ۔بعض عہدیدار یا متعلقہ افراد کے علم میں لائے بغیر سڑک کھود کر نل کنکشن دیا جاتا ہے ۔ ممکن ہے یہ گھریلو چوروں کی کارستانی ہے ۔اب اس طرح کے غیر مجاز کنکشنوں کو کس طرح منقطع کیا جائے گا اوراس پروگرام میں ملوث افراد کے خلاف کس طرح کی کارروائی ہوگی دیکھنا ہوگا ۔ سرداررویندر سنگھ اپنے عملے کے خلاف کارروائی پائیں گے یہ بھی آگے چل کر پتہ چلے گا ۔