٭٭ کریم نگر مجلس بلدیہ کے حدود کے ہر ڈیویژن اور ہر محلہ میں تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔ میئر سردار رویندر سنگھ نے یہ تیقن دیا۔ انہوں نے شہر میں25 تا 30 ڈیویژنوں میں ہمارا وارڈ، ہمارا منصوبہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ڈیویژن میں صاف صفائی ، سڑک ، گلی میں روشنی، خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت و درستگی، پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی کوشش کی جارہی ہے۔ ہر گھر کے سامنے اگر خالی جگہ ہو تو ایک پودا بھی لگایا جائے اور اسکی حفاظت کرتے ہوئے شہر کو ہرا بھرا و سرسبز شہر میں تبدیل کرنے کیلئے پروگرام میں حصہ دار بننا ہوگا۔ 25ویں ڈیویژن میں ایک خصوصی پیاکیج کے ذریعہ مثالی بنایا جائے۔