کریم نگر ۔ 26مارچ ( راست ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کریم نگر کی جانب سے مجلس بلدیہ کے امیدواروں کی تائید میں منعقدہ روڈ شو نے آج ایک نئی تاریخ بنائی ۔صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا اے پی جناب ملک معتصم خان اور آل انڈیا سکریٹری جناب تسنیم رحمانی نے اسی روڈ شو کی قیادت کی جگہ جگہ ہزاروں لوگوں نے اس روڈ شو میں حصہ لینے والوں کا استقبال کیا ۔ کریم نگر میں پہلی مرتبہ کی سیاسی پارٹی کا یہ پہلا روڈ شو تھا جس میں رضاکارانہ طور پر ہزاروں افراد نے حصہ لیا ۔ جناب ملک معتصم خان صدر اے پی عوام الناس نے راست ملاقات کرتے ہوئے نئے افراد کوپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عوام الناس میں جوش و خروش کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ لوگ تبدیلی کے خواہاں ہیں اور نئی امیدیں لگائے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کو موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس مثبت تبدیلی کا براہ راست اثر واضح محسوس کیا جارہا تھا ۔ سنجیدہ ‘ تعلیمات ‘ خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کو ایک نئی طاقت عطا کی ۔ اس موقع پر روڈ شو کے اختتام کے بعد آر آر فنکشن ہال کارخانہ گڈہ میں جلسہمنعقد کیا گیا ۔ جناب ملک معتصم خان صدر ویلیفر پارٹی آف انڈیا نے اپنی تقریر میں مسلمانان کریم نگر بالخصوص عوام الناس خیرمقدم کرتے ہوئے ان تمام کے جوش و جذبہ کی ستائش کی اور الیکشن کے دن بلاخوف و خطر اپنے ووٹ کا استعمال ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کے حق میں جن کا امتیازی نشان آٹو ہے پر نشان لگاتے ہوئے فرقہ پرستی اور غنڈہ گردی کی سیاست کو یہاں سے نکال پھینک کر پُرامن اور تعمیری سیاست کو فروغ دیتے ہوئے ہمدرد ‘ رحم دل اور بے لوث خدمت گذاروں کو موقع فراہم کریں ۔