کریم نگر۔/2فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مستقر مسجد محبوبیہ حسینی پورہ میں طلباء و طالبات میں دینی شعور بیداری کیلئے مسجد محبوبیہ کریم نگر کے متولی و صدر جناب محمد خواجہ نے ہر ماہ کے دوسرے اتوار کو حی علی الصلوٰۃ کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ جس میںپہلی جماعت تا دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے مختلف عنوانات کے تحت مقابلے منعقد کرتے ہوئے انہیں مسجد کی جانب سے انعامات دیئے جارہے ہیں۔ 9فروری مطابق 8ربیع الثانی بروز اتوار صبح دس بجے مسجد محبوبیہ میں مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ جناب عبدالکریم مالک اعظم جویلرس کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز ہوگا۔ حاجی محمد حسام الدین رضوی ، حاجی سید معز الدین اور سید رحیم الدین کی تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے مقابلہ کا آغاز ہوگا۔ جناب سید محی الدین سینئر اسٹاف رپورٹر روز نامہ ’سیاست‘ کی زیر سرپرستی اس پروگرام کی نظامت کے فرائض حاجی محمد عباس سمیع سابق ڈپٹی میئرکریں گے۔ مولانا مفتی ابوالکلام مصباحی امام و خطیب مسجد سواران ،مفتی محمد مشتاق احمد نظامی ناظم مدرسہ منہاج القرآن ،
حاجی حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی کامل الحدیث ناظم مدرسہ انوارالعلوم کریم نگر ججس ہوں گے۔مہمان خصوصی حاجی منیر احمد خاں متولی مسجد رحمت معتمد اسلامک ویلفیر سوسائٹی، جناب ریاض علی رضوی صدر حج کمیٹی، محمد محسن عارف عثمانی انجینئر، حافظ اکرم بیابانی، حافظ منقبت شاہ خان صدر قاضی، جناب اسد پرنسپل پاپولر اسکول، مرزا جاوید بیگ پرنسپال اویس اسکول، حافظ اکرم بیابانی، جناب غلام خواجہ محبوب حسین، ظفر اللہ خان ،عبدالقیوم، شیخ محمود، عبدالجبار خان، شیخ یوسف، محمد عبدالرحمن، عبدالخالق شرکت کریں گے۔ اول تا دوم جماعت کیلئے کلمہ، ایمان مجمل، مع ترجمہ، آیت اور حدیث میں فرق۔تیسری تا چوتھی جماعت کیلئے فرض کفایہ کے معنی، سجدہ کی تسبیح معہ ترجمہ۔پانچویں تا چھٹویں جماعت کیلئے ثناء و ترجمہ، سنت و فرض کے اقسام۔ ساتویں تا آٹھویں جماعت کیلئے سورۃ الکوثر معہ ترجمہ۔نویں تا دسویں جماعت کیلئے سورۃ فاتحہ مع ترجمہ ۔ پہلی تا دسویں جماعت کے لئے رب العالمین، رحمتہ اللعالمینؐ ، محسن کائناتؐ، غریبوں اور یتیموں و بیکسوں کے مسیحا ، امام الانبیاء، معراج النبیؐ، ختم المرسلینؐ عنوان پر مختصر بیان۔ پہلا انعام 200/- ، دوسرا انعام 150/- تیسرا اور آخری انعام 100/- روپئے رہے گا۔