کریم نگر میں سڑک کی تعمیری کاموں کو جلد کرنے کی ہدایت

کریم نگر /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمان تا بس اسٹانڈ سڑک کی تعمیر کے کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے منگل کی شام کلکٹریٹ میں شہر میں ہو رہے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ کمان ، بس اسٹانڈ روڈ کے کام اب تک نہیں ہوئے ۔ ایک ماہ میں کاموں کو مکمل کرنے متعلقہ عہدیداران کو احکامات جاری کئے ۔ شہر میں صفائی کے کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیں ۔ مجلس بلدیہ کمشنر متعلقہ عہدیداران کے ساتھ ہر روز صبح 5 بجے سے 7 بجے تک ڈیویژنوں میں دورہ کرکے صفائی کے کاموں کی جانچ کریں ۔ شہرمیں پینے کے پانی کی سربراہی صحیح طور پر انجام دی جارہی ہے یا نہیں نگرانی کریں ۔ بڑی سڑکوں کو رات میں صفائی کا بھی بہتر طور پر انتظام کریں ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے پینے کے پانی کی کمی کا اندیشہ کے مدنظر فوری اقدامات کرنے کیلئے قبل از وقت تجاویز تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد مجلس بلدے کمشنر سری کیش لٹکر ، آر اینڈ بی ایس ای چندولال ، ایس سی ٹرانسکو نارائنا ، آر ڈی او چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی ۔