کریم نگر میں سمر کلاسیس کا اہتمام

کریم نگر /24 اپریل ( فیاکس ) مسجد جعفری مکرم پورہ کریم نگر میں طلباء و طالبات کیلئے سمر کلاسیس کا 28 اپریل تا 25 مئی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے اوقات صبح 8 بجے تا 10 بجے ہوں گے ۔ جہاں طلبہ کو ایمانیات ، سیرت النبیﷺ ، فقہ اسلامی ، اسلامی آباد اور اذکار و دعائیں سکھائیں جائیں گی ۔ اول تا دہم کلاسیس کیلئے داخلہ فیس 50 روپئے انٹر و ڈگری کیلئے 200 روپئے مزید تفصیلات اور داخلہ کیلئے مسجد جعفری اور ہدی بک ڈپو جعفری کامپلکس مکرم پورہ پر ربط پیدا کریں ۔