کریم نگر میں سدرم کیمپ کا انعقاد

کریم نگر ۔ 29 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس ماہ کی 19 تاریخ سے جمرات تک منعقدہ سدرم کیمپوں میں 17511 معذورین کی ڈاکٹرس نے جانچ کی ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی اسمبلی حلقہ واری احاطہ میں منعقدہ سدرم کیمپوں میں اب تک 12,477 افراد کو جسمانی معذورین ، 1675 افراد نابینا ، 2080 سماعت سے محروم افراد معذورین ، 1079 ذہنی معذورین کی ڈاکٹرس کے وفد نے مختلف قسم کے معذورین کی جانچ انجام دے کر سدرم سرٹیفیکٹس کے اجرائی کیلئے جانچ کا کام مکمل کیا گیا ۔ کلکٹر نے ایک صحافتی بیان میں انکشاف کیا ۔