کریم نگر میں سارقین کی ٹولی گرفتار 2بائیک اور 211 گرام سونا برآمد: ضلع ایس پی

کریم نگر۔/22اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرقہ میں ملوث چوروں کی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 2 بائیک 211گرام سونے کے زیور کو برآمد کرلیا۔ ضلع ایس پی شیوا کمار نے یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ منڈل الامیاگٹہ چنتل واڑہ کے چنیاری سرینواس کونڈا پلی پرشی راملو عرف پپی ، نونے پرشوراملو، نظام آباد ضلع بیرکور کے کدا منچی پاپیا ، اسی منڈل کے مرزا پور کے کدا منچی شنکر نے ایک ٹیم بنائی۔ ضلع میں ملا پور پگڈپلی کتھلا پور، میٹ پلی، ابراہیم پٹنم منڈلوں میں مختلف مقامات پر تنہاجانے والے خواتین کے گلے سے سونے کی زنجیروں کو اڑالیا ۔ اس طرح مختلف منڈلوں میں 10مقدمات درج ہیں۔ ان چوری کے واقعات میں ملوث سارقوں کے لئے جگتیال ڈی ایس پی راجندرا پرساد کی زیرقیادت میٹ پلی سی آئی کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران ملا پور میں ہوئے چوری کے دوران مقامی افراد نے ایک موٹر سیکل کی نشاندہی کا خصوصی تذکرہ کیا چنانچہ منگل کی صبح میٹ پلی منڈل ویولا کے قریب تنقیح کے دوران نشاندہی کردہ موٹر سیکل پر نظر پڑی اور انہیں پکڑ لیا گیا۔ بعد ازاں پوچھ گچھ اور تفتیش پر جگتیال ڈیویژن میں ڈکیتی، سونے کی 9چین اڑالینے میں ملوث پپی ٹولی ہے۔

پتہ چلاکر اس میں ملوث 5سارقوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے پاس سے 527500 مالیتی سونا، ایک لاکھ مالیتی دو موٹر سیکلیں حاصل کئے گئے۔ایک معمولی سراغ ملنے پر ملا پور پی ایس ہیڈ کانسٹبل شنکر میٹ پلی پی ایس کانسٹبل محمد رفیق کی ایس پی نے ستائش کی۔ اس کے علاوہ اہم سراغ دینے والے شخص کو محکمہ پولیس کی جانب سے 10ہزار نقد انعام دیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ ضلع میں چوری ڈکیتی کے واقعات کے انسداد کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔خواتین کی حفاظت کے انتظام کے تحت شی ٹیم بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔ حکومت کے سماجی بھلائی ہاسٹلوں میں مسلسل تنقیح کی جارہی ہے۔ طلباء و طالبات کو بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں۔ مشن کاکتیہ کے تحت پولیس نے ایک تالاب کی صفائی کا ذمہ لے لیا ہے۔ 48سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ مزید انتہائی عصری طاقتور 30 کیمروں کی منظوری ملی۔ عصری سہولتوں کے ذریعہ شکایتوں کی درخواستیں درج کرلی جارہی ہیں۔ کریم نگر واٹس اپ نمبر7093101101 ، سرسلہ 7093102102، جگتیال 7093077222 ، پداپلی 7093802100 ، حضور آباد 9441902333 ، گوداوری کھنی 9000585810 ہے۔