کریم نگر ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع کریم نگر میں دوسرے مرحلے کے ہونے والے چناؤ کے لیے 8 منڈلس کے منڈل پریشد نشستوں کے 449 امیدوار چناؤ میدان میں نامزدگی کی واپسی کا وقت ختم ہوجانے پر زیڈ پی ٹی سی کی جملہ 8 نشستوں کے لیے 41 اور ایم پی ٹی سی کی 88 نشستوں کے لیے 408 امیدوار چناؤ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ضلع کے دوسرے مرحلے کے چناؤ میں ہونے والے مقابلے کے لیے 8 منڈل پریشد کی نشستوں کے لیے 88 مقامات پر 408 امیدوار میدان میں ہیں تین دنوں میں جملہ 574 نامزدگیاں داخل ہوتے ہی نامزدگی کی واپسی کے آخری دن 166 نے دستبرداری حاصل کرلی ۔ اس کی وجہ سے ایم پی ٹی سی میں اب 408 مقابلہ میدان میں ہیں۔ 8 منڈلس میں 88 ایم پی ٹی سی نشستوں کے لیے 81 بی جے پی ، 16 سی پی آئی ، 2 سی پی ایم ، 81 کانگریس ، 88 ٹی آر ایس ، 17 ٹی ڈی پی ، دیگر 15 اور آزاد 108 ہیں جو اپنی قسمت آزمائی کے لیے حصہ لے رہے ہیں ۔۔