٭٭ شہروں کے سلم مقامات پر جہاں سہولتیں نہ ہوں وہاں رہنے والے غریب بیروزگار وں کی زندگی کو بہتر بنانے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات کی شروعات ہوچکی ہے۔ مالی طور پر قرض دے کر ان میں معاشی سدھار پیدا کرنے کیلئے کچھ اسکیمات شروع کی گئی ہیں۔ ضلع میں دو کارپوریشن ،چار میونسپل ، پانچ نگر پنچایتوں کے حدود میں امداد باہمی سوسائٹیز13300 سلم لیول فیڈریشن530 شہری سمکھیا 13ہیں۔ اس میں ایک لاکھ آبادی سے زائد شہری مقامات میں این یو ایل ایم کے تحت لائے جانے کے لئے مرکز نے فیصلہ کرلیا ہے۔ چنانچہ اس میں کریم نگر، راما گنڈم کارپوریشن کے ساتھ جگتیال مجلس بلدیہ کو شامل کئے جانے کے لئے میپما نے اولین توجہ دی ہے اور اسکیم میں شامل کردیا۔ اس طرح قریب 6500 سے زائد مستحق افراد کو انفرادی قرض کے تحت 410 کروڑ روپئے مختص کردیا گیا ہے۔ ماباقی میونسپل کو 5.34 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ۔