کریم نگر میں روزانہ سربراہی آب کے اقدامات

کریم نگر /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ ضلع ترقیاتی پروگرام امرت کے تحت شہر میں روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی کے سلسلہ میں 22.70 کروڑ روپئے کے خرچ کے منصوبہ عمل تیار کئے جانے کیلئے مسٹر رویندر سنگھ نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ۔ مجلس بلدیہ دفتر میں انجینئیرنگ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے فنڈس کی منظوری کرلیں ۔ احکامات جاری کئے ۔ اسی لئے اندرون ایک ہفتہ تخمینہ خرچ منصوبہ عمل تیار کرلیا جانا ضروری ہے تاکہ ای ایس سی کو بھیجا جاکر منظوری حاصل کی جاسکے ۔ اس میں نلوں کو میٹرس تنصیب کیلئے 2.50 کروڑ مختص کیا جانا ہے ۔ پینے کے پائپ کی تبدیلی اور مضافاتی علاقوں میں نئے پائپ ڈالے جانے ، والس نئیلگوانے بھی ہوں گے ۔ نلوں کے کنکشن کو گر میٹر لگادئے جانے پر شہری عوام پر مزید بوجھ عائد نہ ہو 100 روپئے تک کا ہی بل وصول کیا جانے کیلئے اجلاس میں قرارداد منظور کی جائے گی ۔ روزانہ پینے کے پانی کی سربراہی میں پانی ضائع نہ ہو ۔ اس طرح کے تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے ۔ ڈرینج موریاں اور انڈر گراؤنڈ کے کاموں کی تعمیر کیلئے 7 کروڑ روپئے ، پینے کے پانی کی اسکیمات کیلئے مزید 5 کروڑ روپئے کی منظوری ہوچکی ہے ۔ پینے کے پانی کی اسکیمات کے تحت منظورہ فنڈز ذخیرہ آب کے قریب واچ مین کے رہنے کیلئے عمارت احاطہ کی دیوار تعمیر کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں کمشنر جادو جوائنٹ کمشنر گنگارام ای ای موہن کمار ایس ای کنکیا اے ایس بی رویندر ڈی وغیرہ شریک تھے ۔