ہاوزنگ بورڈ کالونی میں آغاز ‘ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر ۔8؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ حدود میں روزانہ آبی سربراہی تجرباتی طور پر فی الحال ہاوزنگ بورڈ کالونی سے اس کی شروعات کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ یہاں پر کامیابی کے بعد مرحلہ وار پورے شہر میں روزانہ پانی کی سربراہی کی جائیگی ۔ روزانہ پانی کی سربراہی کا مسٹر رویندر سنگھ کے ساتھ مل کر بروز ہفتہ آغاز کر دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ پینے کی پانی کی سربراہی کا تجربتاً آغاز ہوچکا ہے ۔ یہاں کامیابی کے بعد کریم نگر کے سبھی مقامات پر رہنے والوں کے لئے روزانہ پانی کی سربراہی 24 گھنٹے ہوگی تیقن دیا اس سلسلے میں ملک بھر میں جہاں 24 گھنٹے پانی کی سربراہی کی جا رہی ہے ان کا مشاہدہ کیا جاچکا ہے ۔ اب کریم نگر مستقر میں آیا یہ ممکن ہے جائزہ لے رہے ہیں ۔ پرانے پائپ نکال دیئے جاکر نئی پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے ۔ یہ کام پورے ہو رہے ہیں ۔ مضافاتی مقامات ہاوزنگ بورڈ کالونی لکشمن نگر‘ رام پور میں تجربتاً مسلسل پانی کی سہولت کی شروعات کی جا رہی ہے ۔ سابق میں ایل ایم ڈی ذخیرہ آب پوری طرح لبریز تھا ۔ اس وقت بھی روزانہ پانی کی سربراہی نہ ہوسکی اس کی ذمہ دار سابق حکومت کی لاپرواہی تھی ۔ ناگپور وغیرہ جا کر اس طریقہ کار کا مشاہدہ بھی کرچکے ہیں ۔ 24 گھنٹے پانی کی سربراہی کے لئے پراجکٹ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ روزانہ فی الحال دیڑھ گھنٹہ پانی کی سربراہی ہوگی ۔ اس تجربہ کے دوران کیا مشکلات پیش آئیں گی ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائیگی ۔ اس کے بعد مرحلہ وار مسلسل پانی کی سربراہی پر غور ہوگا ۔ ترقیاتی کاموں میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ اس موقع پر کارپوریٹر اور عوام موجود تھے ۔