کریم نگر میں دینی شعور بیداری پروگرام

کریم نگر ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد خواجہ صدر مسجد محبوبیہ کریم نگر کی اطلاع کے مطابق حسب معمول ہر ماہ کی طرح مسلم طلباء و طالبات کے اندر دینی شعور بیدار کرنے کیلئے شروع کیا گیا پروگرام ’’ حیّ علی الصلاۃ ‘‘ 14 ستمبر بروز اتوار صبح 9بجے دن مسجد محبوبیہ شروع کیا جائیگا ۔ حسب معمول سید محی الدین سینئر صحافی روزنامہ سیاست کریم نگر کی سرپرستی میں زیرنظامت جناب محمد عباس سمیع سابق ڈپٹی میئر ، جناب سرور شاہ بیابانی ، جناب سید معزالدین ، حافظ اکرم بیابانی کی تلاوت کلام پاک و حمد باری تعالی اور نعت پاک کے نذرانہ عقیدت سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ جناب منیر احمد خاں معتمد اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ دیگر مہمانوں میں عبدالرشید صدر مسجد کوٹلہ شخان ، عبدالطیف لکچرر ، ظہور خالد سکریٹری بی ایڈ کالج ، جناب ریاض علی رضوی صدرحج سوسائٹی ، محمد عبدالحمید خاں صمدانی ، شیخ محمود صدر ایم بی جے ، محمد محسن و عارف عثمانی انجینئر ، حافظ منقبت شاہ خان صدر قاضی ، محمد فاروق ، جناب عبدالجبار خان ، محمد مظہر الدین ، محمد عبدالرحمن خان ، محمد ابراہیم ( جانی بھائی ) عبدالخالق ، عبودبن عامر کی شرکت ہوگی ۔ پروگرام کی صدارت جناب عبدالکریم مالک اعظم جیویلرس چوک کریم نگر کی ہوگی ۔ مولانا مفتی ابوالکلام مصباحی امام و خطیب مسجد سواران کریم ، مفتی مشتاق احمد نظامی ناظم مدرسہ منہاج القران شیخ پورہ کریم نگر ، جناب حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ مدرسہ انوار العلوم کریم نگر بچوں کے مقابلے کی نگرانی کرینگے ۔ اور کامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔ (1) قربانی کس کی سنت ہے ؟ قربانی کے گوشت کے کتنے حصہ کرتے ہیں اور کس میں تقسیم کئے جاتے ہیں ؟ 4 – 3 – 2 – 1 ابتدائی جماعت کے طالب علموں کیلئے عنوان ہوگا ۔ (2) عورتوں کی نماز میں دس فرق بنیاد 6 – 5 جماعت کیلئے ، (3) دن بھر میں کتنی رکعت سنت موکدہ ہے 7 – 8 کے بچوں کیلئے ، (4) قربانی کی دعا معہ ترجمہ 10 – 9 ویں جماعت کیلئے ۔ شرکاء کو دوپہر کے طعام کا انتظام جناب سلیم مرحوم کے بھائی جناب ظفر اللہ خان کی جانب سے ہوگا ۔ معزز مہمانان سے خواہش کی گئی جبکہ حی علی الصلاۃ کے پروگرام سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا ۔