کریم نگر 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلعی مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا کے بموجب ضلع کے تمام منڈل ایجوکیشنل عہدیداران کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی اسکیم سے متعلق ضلع جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو کے زیر اہتمام ڈواما میٹنگ ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر سیول سپلائی عہدیدار ،ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر اسٹاٹیکل آفیسرس بھی اس اجلاس میں موجود تھے ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر نے منڈل ایجوکیشنل عہدیداران کو مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے ۔ ہر اسکول میں رجسٹر کا اہتمام کریں۔ کلوزنگ بیالنس ،اختتامی بیالنس لازمی طور پر بتانا ہوگا ۔ ہر ماہ کی 31 تاریخ کے اندر تمام اسکولوں کو چاول کی سربراہی کی جائے گی ۔ پربیڈ کلسٹر چاول سے متعلق اسٹاک رجسٹر کا اہتمام کریں ۔ جوائنٹ کلکٹر کے جاری کردہ احکامات کو تمام منڈل ایجوکیشنل عہدیدار اور تمام اسکول کے ہیڈ ماسٹرس لازمی طور پر عمل آوری کریں ۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔