کریم نگر میں درس قرآن

کریم نگر ۔ 27 ۔ اگسٹ ( ذریعہ فیاکس ) اہلیان کریم نگر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مسجد محبوبیہ حسینی پورہ کریم نگر میں روزانہ صبح فجر سے 8 بجے تک عربی سے اردو ترجمہ کا درس دیا جائے گا ۔ پروگرام کا آغام بروز منگل تاریخ یکم ستمبر بمطابق 16 ذی قعدہ 1436ھ ہوگا ۔ یہ پروگرام سید محی الدین سینئر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کریم نگر ، الحاج عبدالکریم ( زاہد قادری ) صدر میلاد کمیٹی و مالک اعظم جیولرس کریم نگر ، الحاج منیراحمد خان متولی مسجد رحمت و معتمد اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر منعقد ہوگا ۔ ہر ماہ کی آخری اتوار کو صبح 10 بجے سے مندرجہ بالا صاحبین کی زیرسرپرستی طلباء و طالبات کی درس و تدریس کی جانچ کی جائے گی ، شرکاء کیلئے طعام کا انتظام رہے گا اور آنے والے رمضان تک جو کوئی طالب علم قرآن پاک کے 2 پارے معہ ترجمہ حفظ کرے گا اس کو متولی مسجد ہذا کی جانب سے انشااللہ نقد انعام دیا جائے گا ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949013912 پر ربط کریں۔