کریم نگر میں جیل کے احاطے میں پٹرول بنک کا قیام

کریم نگر ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع مستقر جیل کے احاطہ میں پٹرول بنک قائم کیا جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ (IOCL) کے وفد نے چند دن قبل ضلع جیل میں پٹرول بنک کیلئے کی گئی مختص جگہ کا مشاہدہ کیا اور رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیل کی جگہ حوالے کئے جانے پر ماباقی خرچ انتظام آئی او سی ایل برداشت کرلے گی ۔ اس کا معاہدہ ڈی جی سے کرلیا گیا ہے۔ پٹرول بنک کو سزا کاٹ رہے قیدیوں سے چلایا جائیگا ۔ کریم نگر جیل 7 ایکر اراضی میں پھیلی ہوئی ہے ۔ 4 ایکر میں جیل بیارکس و دیگر دفاتر ہیں ، 20 گنٹے میں جیل عہدیدار اور دیگر ملازمین کے کوارٹر ہیں اور 2 ایکر اراضی میں قیدیوں سے ترکاریوں کی کاشت کروائی جارہی ہے۔ راجیو چوک سے سی وی آر ایس روڈ انسپکشن بنگلہ شاہراہ سے قریب 200 میٹر کے فاصلے پر 10 گنٹے سے کی ۔ زائد زمین جیل کی ہے اسی میں پٹرول بنک قائم کیا جائیگا ، اس کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ کریم نگر جیل میں طویل مدت سے سزا کاٹ رہے ایسے قیدی جن کا چال و چلن ٹھیک رہا ہے ان سے پٹرول بنک میں کام لیا جائیگا ۔ کریمنگر جیل قیدیوں کے ساتھ ورنگل سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے کریم نگر ضلع کے متوطن قیدیوں کو بھی موقع دیا جائیگا کہا جارہا ہے ۔