کریم نگر۔/30مئی، (فیکس ) جماعت اسلامی ہند کریم نگر کا تربیتی اجتماع یکم جون بروز اتوار بمقام SBSفنکشن ہال کشمیر گڈہ کریم نگر بوقت 10بجے منعقدہوگاجس میں حسب ذیل پروگرام کل یومی ہوگا۔ دروس قرآن :جناب محمد عبدالعزیز سعدی سورہ ابراہیم، جناب معز الدین خان سورہ عبس، محترمہ عائشہ سلطانہ سورہ البقرہ ۔ تقریر بعنوان ہندوستان میں امت مسلمہ کی حکمت عملی، جناب محمد اسمعیل اشفاق۔ وقفہ برائے چائے، موضوعاتی تقاریر: تحریک اور کارکن ‘ صالح گروہ کیلئے ضروری صفات، محترمہ سیدہ ساجدہ بیگم، کارکنوں کیلئے اصل سرمایہ، محترمہ اسما فردوس، انفرادی و اجتماعی اوصاف، جناب محمد عبدالفتاح لطیفی، وہ نقائص جن کی تاثیر کام کو بگاڑدیتی ہے ، جناب عقیل الزماں، وہ عیوب جو بھلائی کی بیخ کنی کردیتے ہیں، جناب ابو جندل خان۔ وقفہ برائے نماز ظہر و اجتماعی طعام۔ تذکیر بالحدیث بعنوان دعوت دین میں جی چرانے کا انجام جناب محمد نعیم الدین احمد، ویب سائٹ جماعت اسلامی ہند کریم نگر کا تعار ف و تفصیلات، جناب سید معین احمد، محمد اسحاق، احتساب ، تربیت انفرادی، تربیتی خاکہ جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر، تقریر بعنوان غلبہ اسلام کی بشارتیں جناب محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ناظم علاقہ وسطی تلنگانہ جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش، اختتامی خطاب جناب محمد عبدالحئی شعیب لطیفی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر۔ تمام مرد و خواتین سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔