محبوب نگر۔/3اپریل، ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمد صادق حسین قاسمی مدیر ماہنامہ الاصلاح کریم نگر کے مطابق سرزمین کریم نگر سے شائع ہونے والا رسالہ ’’ الاصلاح ‘‘ اردو ، انگریزی کی ایک سال کامیاب تکمیل کے ضمن میں ایک جلسہ عام بعنوان ’’ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ‘‘ کا انعقاد 8اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام ایس بی ایس فنکشن ہال گودلم گڈہ ہونے والی ہے۔ مولانا محمد برکت اللہ خان قاسمی ( امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا) جلسہ کی صدارت کریں گے۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی ( استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد و سرپرست الاصلاح ) مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقامی علماء کرام میں مفتی محمد یونس القاسمی، مفتی محمد غیاث محی الدین، مولانا محمد عمر فاروق قاسمی کے خطابات ہوں گے۔ جمیع قارئین الاصلاح، علم دوست احباب اور عامتہ المسلمین سے کثیر تعدا د میںشرکت و استفادہ کی خواہش ہے۔