کریم نگر میں جلسہ عظمت صحابی و فضائل عاشورہ

کریم نگر 31 اکٹوبر (ذریعہ فیاکس) حافظ عبدالحمید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے بموجب شہر کریم نگر میں جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیراہتمام مسجد محمودیہ، حسینی پورہ میں بعد نماز عشاء یکم نومبر 7 محرم الحرام جلسہ عظمت صحابہ و فضائل عاشورہ مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہے۔ مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم مدرسہ خیرالنساء ظہیرآباد مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقامی مقررین میں مفتی عبدالحمید قاسمی امام و خطیب مکہ مسجد کریم نگرکا خطاب ہوگا۔ مفتی نوید سیف حسامی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اسی دن بعد نماز ظہر آر آر فنکشن ہال میں خواتین کا اجتماع ہوگا جس میں مولانا عتیق احمد قاسمی کا بیان ہوگا۔