کریم نگر میں جامعہ نظامیہ کے امتحانات

کریم نگر ۔ 9 ۔ اپریل ( فیاکس ) جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات نائب قضات ،خطابت ، امامت اور تجوید یعنی قرات سیدنا امام عاصم کوفی کے امتحانات کیلئے مرکز مدرسہ انوار العلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ امبیڈکر نگر کریم نگر میں منعقد ہونگے ۔ تاریخ امتحانات 23 ، 24 مئی مقرر ہے مذکورہ امتحانات میں شرکت کے امیدواروں کیلئے 28 اپریل فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ دیگر تفصیلات کیلئے حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی بانی و مہتمم مدرسہ ہذا سے فون نمبرات 9652123607 ، 9030972521 پر ربط کریں۔