کریم نگر میں جامعہ نظامیہ کے امتحانات

کریم نگر ۔ 31 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات نائب قضات ، خطابت ، امامت اور تجوید کا امتحان قرات سیدنا امام عالم کوفی مرکز مدرسہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ امبیڈکر نگر کریم نگر میں منعقد ہونگے ۔ تاریخ امتحان 8, 7 مئی 2016 ء ہوگا ۔ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے امیدواروں کیلئے 15 اپریل فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ دیگر تفصیلات کیلئے بانی و مہتمم مدرسہ ہذا حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی سے ربط کریں ۔ فون نمبرات 9652123607 – 9030972521 ۔