کریم نگر /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے فری کوچنگ کے اختتام پر ماڈل ٹسٹ کا انعقاد مکرم پورہ کریم نگر میں انعقاد عمل میں آیا ۔ فری کوچنگ برائے اقلیتی طالبات 5 اپریل سے 27 اپریل 2016 تک گورنمنٹ ہائی اسکول نسوان مکرم پورہ کریم نگر میں مضمون واری ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں جماعتوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس سنٹر میں 272 طلبہ و طالبات نے داخلے حاصل کئے ۔ کوچنگ کے اختتام پر جناب عبدالشکور ڈائرکٹر CEDM تلنگانہ حیدرآباد کے ہاتھوں مطالعاتی مواد کا فری تقسیم عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں 28 اپریل کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ماڈل ٹسٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں 250 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ اساتذہ جناب شیخ حبیب الرحمن ، جناب موسی خان ، محمد ظفر خان ، سرور شاہ بیابانی ، مظفر اللہ خان ، محترمہ طلعت بانو اور زرینہ سلطانہ شامل تھے ۔