کریم نگر ۔ 29 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولاورم کی تعمیر کے تحت تلنگانہ ریاست کے 7 منڈلس کو آندھراپردیش میں شامل کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کا جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے جمعرات کو تلنگانہ بند کا اعلان کردیئے جانے پر ضلع کریم نگر میں اپنے آپ سبھی نے بند میں حصہ لیا ۔ اس طرح سے دلی حکومت کو اپنی ناراضگی اور بی جے پی کے فیصلے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ۔ سی پی آئی نے بھی بند کی تائید کی سی پی آئی ضلع سکریٹری نارائینا ، سداشیوا نے نریندر مودی کا غیرجمہوری آرڈیننس ہے ، سخت تنقید کرتے ہوئے تلنگانہ جے اے سی کوارڈنیٹر جکوجی وینکٹیشورلو ، جے رویندر سات منڈلس کو تلنگانہ میں شامل کئے جانے تک ہماری جدوجہد احتجاج جاری رہیگا ۔ اسی طرح شدید ترین احتجاج سے مرکز کی گردن جھکادی جائے گی ۔ تلنگانہ نان گزیٹیڈ اسوسی ایشن کے حامد ، نرسما سوامی تلنگانہ ملازمین سنگھم ایم ڈی فیاض علی ، راملو نائیک ، کے سی آر کے بند کی تائید کرتے ہوئے حصہ لیا ۔ کریم نگر میں آر ٹی سی کی کسی بھی بس کو صبح سے ہی سڑکوں پر نہیں لایا گیا کچھ ایسی ہی حیدرآباد ، ورنگل ، وجئے واڑہ وغیرہ سے رات گئے نکل چکی تمام بسوں کو جو آگے جاری تھی ۔ بس ڈپو وہ بس اسٹیشن کے آگے ہی نکل سکی ۔ ساتھ ہی ساتھ بازار ، تمام دوکانیں ، پٹرول بنک ، سینما تھیٹر بھی بند رکھے گئے ہیں ۔ کریم نگر کے تمام احتجاجی نے کاروبار ، بازار سینما گھر وغیرہ بند رکھا ۔ آر ٹی سی بس بند ہونے کی وجہ مسافرین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔