کریم نگر میں تعمیر امکنہ اسکیم میں غبن اور بدعنوانیاں

کریم نگر /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اندراماں تعمیر امکنہ کے تعلق سے کی گئی شکایت پر سی آئی ڈی عہدیداروں کی جاری تحقیقات ابھی پوری طرح مکمل نہیں ہوئی ۔ اس پہلے مرحلے کے تحت چار مواضعات میں شروع کی گئی تحقیقات میں تاحال تین مواضعات میں تحقیق ہوچکی ہے ۔ اس میں 2190 مکانات ہیں ۔ 572 مکانات کی تعمیر میں بدعنوانیاں ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ مرنے والوں کے نام ، غیر شادی شدہ افراد کے نام اور ایک شخص کے نام پر دو مکانات کی منظوری دی جاکر بل حاصل کرلئے گئے ۔ تعمیر شدہ اندراماں مکانات کو رہائش کی بجائے تجارتی اغراض پر کرایہ پر دئے جانے ، فرضی ناموں پر مکانات کی منظوری اور بل حاصل کرلیا جاتا ۔ پرانے مکانوں کو ہی نیا تعمیر شدہ مکان ظاہر کرتے ہوئے بل حاصل کرلئے گئے اور بعض مقامات پر تعمیر کئے گئے مکان کو ہی تعمیر کیا گیا بتلاکر بل بتالیا گیا ۔ اندراماں اسکیم کے تعلق سے سابق حکومت کے قاعدے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی سرکاری فنڈز کا تغلب و تصرف ہوا ہے ۔ نئی ٹی آر ایس حکومت نے ان شکایتوں کی تحقیق اور مستحقین کو مکانات کی منظوری کیلئے سی آئی ڈی کو تحقیقات کیلئے حکم دیا ۔ ضلع میں ڈی ایس پی مہیندر کو ذمہ داری دئے جانے پر اپنے عملہ کے ساتھ گذشتہ ایک ماہ سے وینوبنکا منڈل ریڈی پلی کونڈہ پاکا ملہار منڈل رودرارم منارم منڈل پگڑاپلی مواضعات میں ابتدائی سطح سے تحقیقات کی گئی ۔ دنیوینکا منڈل میں منظورہ 550 مکانات میں 15 مکانات سرکاری ملازمین کے نام پر 5 غیر شادی شدہ افراد کے نام اور 20 بغیر تعمیر کئے گئے ہی بلوں کی منظوری اور اجرائی پائی گئی ہے ۔ 30 پرانے مکانات کے نام ہی سے منظوری حاصل کی گئی ۔ 2003 ایلیا کا تربیتی دوبئی چلاگیا تھا ۔ اس کی ماں اور بیوی کے نام پر منظوری دی گئی ہے ۔ دو مکانات ایچ ڈی ایس سی بنک کیلئے کرایہ پر دئے گئے ہیں اور اس پر 70 ہزار روپئے قرض حاصل کرلیا گیا ہے ۔ ایک اور مکان سرکاری دفتر کیلئے ہی دیا گیا ہے ۔ دینونیکا منڈل کونڈہ پاکا موضع پر 334 مکانات کی منظوری ہونے پر 30 مکانات کے نام پر دبارہ بل منظور کیا گیا ہے ۔ یعنی دو بل ایک ہی مکان پر بنوالئے جاکر حاصل کرلئے گئے ۔ 20 مکانات تعمیر ہی نہیں کئے گئے ۔ لیکن بل منظور کرواتے ہوئے حاصل کرلئے گئے ۔ 15 سرکاری ملازمین کے نام منظوری دی گئی ہے ۔ اسی طرح 30 پرانے مکانات کو نئے تعمیر شدہ مکانات بتلاتے ہوئے بل حاصل کرلئے گئے ۔ 30 مکانات کی چھت کی سطح تک تعمیر ہوئی ہے لیکن مکمل بل حاصل کرلیا گیا ۔ مہامتارم منڈل پگڈا پلی موضع میں 400 مکانات کی منظوری ملنے پر 19 مکانات سرکاری ملازمین کے ام اور 5 غیر شادی شدہ افراد اور 50 پرانے مکانات کو نئے تعمیر شدہ دکھلاتے ہوئے بل حاصل کرلئے گئے ۔ 30 مکانات تعمیر ہی نہیں کئے گئے ، بل حاصل کرلیا گیا ۔ ملہار منڈل رودرارم موضع میں 1133 مکانات کی منظوری ہوئی تھی ۔ تاحال 900 مکانات کا سروے ہوچکا ہے ۔ یہاں دس سال قبل فوت شدہ فرد کے نام مکان منطور کرلیا گیا اور ایک مکان کی تعمیر اور اس پر تین بل بنائے گئے ۔ اسی طرح بے نامی فرضی 60 مکانات کی منظوری کروائی جاکر انہیں 5 ہزار فی مکان دے کر ماباقی رقم ہضم کرلی گئی ۔ 15 ملازمین سرکار کے نام پر 5 غیر شادی شدہ اور 50 مکانات پر ڈبل دو دو بل کی منظوری کروالی جاکر تغلب و تصرف کرلیا جانے کا سی آئی ڈی کی چھان بین میں پتہ چلایا گیا ہے ۔ بہت جلد ان سبھی بدعنوانیوں پر ایف آئی آر درج کروائی جاکر کارروائی کی جائے گی ۔