عنقریب روزانہ سربراہی آب ، رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کا تیقن
کریم نگر ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر شہر میں ترقیاتی کاموں کا ہمیشہ چلتے رہنے والا سلسلہ ہے ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا وہ 27 ویں ڈیویژن جئے شنکر کالونی میں کچھ ترقیاتی کاموں کا مئیر کے ساتھ مل کر شروعات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جئے شنکر کالونی کا قیام عمل میں آکر تقریبا 15 سال ہوچکے ہیں لیکن یہاں ترقیاتی کام برائے نام ہی ہوئے ہیں ۔ اس کالونی میں نظر ڈالنے پر ہر طرف مٹی کی سڑکیں ہی نظر آرہی ہیں ۔ سابقہ حکومتوں نے مضافاتی مقامات کی کالونیوں کی طرف غفلت برتی ہے ۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تمام کالونیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں ہوپائی ہے ۔ سابقہ حکومتوں میں عوام کی جانب سے جو ٹیکس ادا کیا جاتا تھا ۔ اس سے ترقیاتی کام کروائے جانے تھے ۔ جب سے تلنگانہ حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے تب چیف منسٹر کے سی آر نے ہر میونسپل کو سالانہ 100 کروڑ روپئے مختص کردئیے ہیں ۔ اس کے تحت 27 ویں ڈیویژن میں ترقیاتی کاموں کے دوسرے مرحلے میں 147 کروڑ میں سے 2.35 لاکھ روپئے تیسرے مرحلے کے فنڈز 2.12 لاکھ مختص کرتے ہوئے جملہ 4.44 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے ۔ یہ کام کبھی کے شروع ہونے تھے لیکن کچھ افراد نے عمداً رکاوٹیں ڈال دی تھیں ۔ عدالت میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔ شہر میں تمام کام کم و بیش تیزی کے ساتھ روبہ عمل ہیں ۔ چنانچہ یہاں شروع کئے گئے کاموں میں معیار کو باقی رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں پورے کرلیے جانے ہوں گے ۔ حکم دیا ۔ کنٹراکٹر تساہلی نہ کریں ، یہ عوام کا روپیہ ہے ۔ عوام کو ہی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کاموں کی نگرانی کریں مشورہ دیا ۔ مئیر رویندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں ڈیویژن کا نام جئے شنکر لگایا جانا قابل ستائش ہے ۔ کالونی میں رہائش پذیر سبھی متحدہ طور پر مشاورت کرتے ہوئے کونسے ترقیاتی کام فوری ضروری ہیں طئے کرلیتے ہوئے کروالیں ۔ پائیلٹ پراجکٹ کے تحت اس ڈیویژن میں ایک کروڑ کی منظوری دی گئی ہے ۔ عنقریب 24/7 پینے کے پانی کی سربراہی کی شروعات کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ڈیویژن کارپوریٹر کے رویندر گوڑ ای ای آر اینڈ بی وینکٹ رمنا ڈی ای سرینواس ٹی آر ایس قائدین کے یادیا ، جی سدھاکر ڈیویژن ترقیاتی کمیٹی اراکین وجئے کمار ، ہیمانڈلو اور ڈیویژن کے رہنے والے عوام شریک تھے ۔۔