عنقریب ٹنڈرس کی طلبی ، کمشنر بلدیہ کے ستیہ نارائنا کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مجلس بلدیہ کارپوریشن کمشنر کے ستیہ نارائنا نے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس منعقد کی اور اس بات سے واقف کروایا کہ سی ایم فنڈز سے منظور کئے گئے 347 کروڑ سے سڑکوں ، ڈرینج پارکوں کی تعمیر جیسے کاموں کی ترقی میں انتہائی تیزی پیدا کی جاتے ہوئے تکمیل کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کی شروعات ہوچکی ہے اور انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے کام قریب الختم ہیں ۔ ماباقی دوسرے مرحلے کے فنڈز سے شروع کئے جانے والے کاموں سے متعلقہ ٹنڈرس طلب کئے جاکر بہت جلد سبھی کام شروع کرتے ہوئے پارلیمنٹ انتخابات سے قبل پورے کرلیے جائیں گے ۔ اس فنڈز سے ہاوزنگ بورڈ کالونی کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ سی ایم انشورنس فنڈز کے کام میونسپل آر اینڈ بی عوام صحت عامہ محکمہ اقلیتی بہبود شعبہ کے ذریعہ کئے جارہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی فنڈز 217.70 کروڑ سے کروائے جانے والے پہلے دوسرے تیسرے مرحلوں میں سرکس گراونڈ آرٹس کالج گراونڈ دونوں خوبصورت بنائے جارہے ہیں ۔ جاریہ ماہ کی 12 کو ٹنڈر طلب کرتے ہوئے کنٹراکٹرس کے حوالے کام کردئیے جائیں گے اور کہا کہ عوام بھی بالخصوص جائیداد ٹیکس نل لائٹ کا بل کی فوری ادائیگی کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں ۔۔