کریم نگر /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں انٹرکاسٹ ( بین ذات ) شادی کے 29 جوڑوں کو حکومت 2 لاکھ 80 ہزار روپئے ترغیبات ایوارڈ کے تحت منظوری دی ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے پیر کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں انٹر کاسٹ شادی کے جوڑوں کو فی کس 10 ہزار روپئے کے چیکس حوالے کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ 2011 جون تک انٹر کاسٹ شادی کیلئے 29 جوڑوں کو حکومت ترغیبات کے فنڈس منظوری دی ہے ۔ ماباقی لوگوں کو بھی حکومت جلد ہی ترغیبات ایوارڈ کے فنڈس کی منظوری کرے گی ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، بی سی ویلفیر محکمہ کے ڈی ڈی چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی ۔