کریم نگر میں برقی کی آج محدود سربراہی

کریم نگر۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی اشوک اے ڈی ای آپریشن کریم نگر محکمہ برقی کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 9اگسٹ صبح 9بجے تا شام 5بجے تک بھاگیہ نگر، سنتوش نگر ، شکتی ٹمپل، سینٹ جانس اسکول واوی لال پلی، راما کیم، منچریال چوراہا سیول ہاسپٹل، کرسچین کالونی گیتا بھون، رام نگر، انڈسٹریل ایریا ، منکمہ توٹا ، سپتہ گری کالونی ، رام چندر ا پوری کالونی، ٹیلی فون کوارٹرس ، پدما نگر ، گودام گڈہ ، شیوا نگر، ویمنس ڈگری کالج ، ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن ، کرما واڑہ میں برقی سربراہی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک موقوف رہے گی۔