کریم نگر میں بتکماں تقاریب کا آغاز

کریم نگر ۔ 26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدرت کے نظاروں کو ظاہر کرنے والا تہوار بتکماں تہوار ہے ۔ ریاستی وزیر برائے فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چہارشنبہ کو مقامی سرکس گراؤنڈ میں حکومت کی جانب سے منعقدہ بتکماں تقاریب میں وزیر موصوف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے شمع روشن کر کے بتکماں تقاریب کا افتتاح کیا اور موقع پر انہوں نے کہا کہ زندگی کو عظیم و الشان طریقہ سے گزارنے کیلئے فطرت و قدرتی وسائل کو بہتر طور پر سنبھالیں کہا۔ دنیا میں قدرتی نظاروں کو ظاہر کرنے والا تہوار کوئی اور جگہ نہیں ہے ۔ زندگی کے اور انسانی اقدار کا تحفظ کرنے والا تہوار بتکماں ہے ۔ بتکماں تہوار کے ذریعہ تلنگانہ کی عوام میں شعور اُجاگر ہوا ۔ تہدیب و کلچرل کا ہندوستان گہوارہ ہے ۔ اپنی تہذیب و رسم رواج کی حفاظت کریں۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ بتکماں تقاریب شاندار پیمانے پر منارہے ہیں ۔ آج موضع کی سطح سے ریاستی تک بتکماں تقاریب کا آغاز ہوا ہے ۔ برسات جتنی ہونی تھی نہیں ہوئی لیکن آج جو فصلیں ہوئی ہیں اس کی حفاظت کرتے ہوئے سب ہی خوشی کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔ قبل ازیں سرکس گراؤنڈ و ایستادگی کئے گئے درگا دیوی کی پوجا کی بعد ازاں خواتین کے بتکماں کے مظاہرہ کا مشاہدہ کیا ۔ ضلع پریشد چیرپرمین تلااوما نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے حصول میں بتکماں سے بھی ایک جذبہ ملا ۔ ریاست تلنگانہ میں بتکماں کو پھر دوبارہ پہلے جیسا بتکماں تہوار منائیں ۔ اس تہوار کو منانے کیلئے حکومت کی جانب سے تمام اقدامات کئے گئے ۔ مجلس بلدیہ کے میر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ بتکماں تہوار کا جوش و خروش دیکھ کر آندھراپردیش حکومت چونک گئی ۔ بتکماں تقاریب کو عہدیداران نے بہترین و بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ان تمام کو تہنیت و توصیف نامے عطا کرنا چاہیئے ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا‘ جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد‘ مجلس بلدیہ کمشنر سری کیش لٹکر‘ ٹی آر ایس ضلعی صدرشنکر ریڈی ‘ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا ‘ کارپوریٹرس عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔