کریم نگر میں ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس کیلئے لکچررس کی ضرورت

کریم نگر۔/11اپریل، ( فیکس ) پرنسپال گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کریم نگر کے مطابق ضلع کے اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے سائنسی مضامین باٹنی، زوالوجی ، فزکس، کیمسٹری اور میاتھیمٹکس میں تجربہ کار و قابل لکچررس کی ضرورت ہے۔ خواہشمند لکچرر س پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج گرلز کریم نگر سے ربط پیدا کرسکتے ہیں اور اپنا بائیو ڈاٹا کالج میں داخل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 14اپریل کو لکچررس کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ 15اپریل سے ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کیلئے فو ن 8897090667 ، 9885312482 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔