کریم نگر ۔ 28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا کے بموجب آج 27مارچ 2014ء کو دسویں جماعت کے امتحانات کے پہلے دن کے ضمن میں 14فلائنگ اسکواڈ 77سنٹرس کو اور ڈی ای او 04 امتحانی مراکز کو سری تلسی داس اسٹیٹ ابزرور نے 05 امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ کرشنا وینی اسکول کاٹادم امتحانی مرکز میں دو طلبہ کو نقل نویسی کی پاداش میں بُک کیا گیا ۔ پہلے دن طلبہ کی حاصری اس طرح ہے ۔ جملہ طلبہ کی تعداد 63847 ‘ حاضر ہوئے طلبہ کی تعداد 63255 ‘ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 592 رہی ۔ ضلع مہتمم تعلیمات ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔