کریم نگر میں آرٹس کالج کی عدم تعمیر پر انتباہ

مقامی ایم پی کے دفتر کا گھیراؤ ، احتجاجی طلبہ کی گرفتاری

کریم نگر 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر قلب شہر میں تعمیر شدہ تاریخی آرٹس کالج عمارت دوبارہ اس کی تعمیر نہ کئے جانے کی صورت میں ایم پی، ایم ایل اے کو شہر میں گھومنے نہیں دیا جائے گا، گھیراؤ کیا جائے گا۔ اے آئی ایس ایف، ایس ایف آئی، پی ڈی ایس یو بائیں بازو کے طلباء سنگھموں کے قائدین نے انتباہ دیا ہے کہ منہدم کردیا جارہا کالج کی عمارت دوبارہ وہیں اسی میدان میں تعمیر کیا جانا ہوگا۔ مطالبہ کیا اور ایم پی کے مقامی دفتر کا گھیراؤ کیا۔ بعدازاں سبھی بائیں بازو طلباء سنگھموں کے قائدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کریم نگر اسمارٹ سٹی کے سلسلے میں قلب شہر میں موجود آرٹس کالج پر سیاسی قائدین حریصانہ نظر پڑچکی ہے اور اپنے ذاتی مفادات تجارتی نقطہ نظر استفادہ کے لئے ملٹی پرپز پارک کے نام پر ہوٹل شاپنگ کامپلکس تھیٹرس کی تعمیر سازشی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ طلباء کی جدوجہد، تحریک سے انھیں مناسب سبق سکھلایا جائے گا۔ اس موقع پر ایم مہیندر، سرینواس، این رجنی کانت، رمیش مکند ریڈی، ونود، سرینواس گنیش، سریکانت، راکیش، راج ولی کا رنگ راجو وغیرہ شریک تھے۔