کریم نگر۔/19جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں بروز جمعہ اندرا چوک پر فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ بعد ازاں اسرائیلی حکومت کے پتلے کو نذرآتش کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شامل بزرگوں نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلسطین پرگذشتہ چند عرصہ سے اسرائیل تشدد آمیز حملے کررہا ہے بموں کی بارش برسا رہا ہے جس کی وجہ سے 250 سے زائد افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں شہید ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی سپاہیوں کی بربریت کی وجہ سے فلسطینیوں کی راتوں کی نیند اور دن کا چین حرام ہوچکا ہے۔حملوں کو فوراً روکا جائے۔ اسرائیل کے حملوں سے زیادہ تر عام آبادی کے عوام کو نقصان ہورہا ہے۔اس سلسلہ میں حکومت ہند مداخلت کرے۔مولانا کلیم، ای اے محسن، محمد عباس سمیع اور دیگر افراد نے مخاطب کیا۔