کریم نگر میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کریم نگر 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد افضَ محی الدین اسسٹنٹ اے ایم او اردو کے مطابق سرواشکشا ابھیان کریم نگر کی جانب سے سہ روزہ تربیتی پروگرام برائے مضمون ریاضی پڑھانے والے اساتدہ کا تربیتی پروگرام 27 نومبر تا 29 نومبر گورنمنٹ شاہ اسکول اردو میڈیم میں رکھا گیا جو کہ بحسن خوبی 29 نومبر کو اختتام کو پہنچا ۔ اس پروگرام میں جناب راجا مولی ،پی او پراجکٹ آفیسر سروشکشا ابھیان نے معائنہ کیا اور انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اردو میڈیم اسکولس کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس پروگرام کو ضلعی ریسورس پرسن جناب محمد مظفر الدین ، جناب ضیاء الدین اور جناب محمد عبدالقیوم نے پروجیکٹر کا استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں اساتذہ کو تربیت دی۔ جناب محمد افضل محی الدین نے شروع سے آخر تک پروگرام کی نگرانی کی اور انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ طلباء کو تدریس کے وقت ٹی ایل ایم تدریسی و اکتسابی اشیاء کا کثرت س اور بہتر استعمال کریں۔