کریم نگر میں اجتماع برائے خواتین

کریم نگر /4 مارچ ( راست ) غریب نواز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم شادی خانہ احمد پورہ ،کریم نگر میں 8 مارچ کو 11 بجے دن ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین مقرر ہے۔ اس اجتماع کو جامعتہ المومنات حیدرآباد کی مفتیات و عالمات ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ المومنات ، مفتیہ رفعیہ فاطمہ ، مفیہ سمیرہ خاتون ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ، مفتیہ عائشہ سمیہ مومناتی ، مفتیہ شاہین فاطمہ ، عالمہ شہناز فاطمہ ، عالمہ رضانہ خاتون وغیرہ مخاطب کریں گے ۔