کریم نگر میں اتم کمار ریڈی اور کے مرتنجیم کی پریس کانفرنس

سرسلہ یکم / اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نریلا جیلیلا کے بے قصور دلت 8 نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے بری طرح زدوکوب کیا ۔ پانچ دنوں تک مسلسل شدید زخمی ہوکر مرنے جیسی کیفیت تک پہونچادینے پھر علاج کرواکر دوبارہ جیل کی سلاخوں میں ڈھکیل دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے زیر قیادت چلو سرسلہ پروگرام کے ضمن میں سابق لوک سبھا اسپیکر ٹی پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی و دیگر نے کریم نگر جیل میں محروس ملزمین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ان قائدین کے ہمراہ ریاستی اور مرکزی قائدین کانگریس و دیگر موجود تھے ۔ کریم نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سیاسی قائدین کی شرکت نے عوام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ کریم نگر میں شریک ہونے والے سیاسی قائدین میں اتم کمار ریڈی ، جاناریڈی ، گیتا ریڈی ، محمد علی شبیر، وی ہنمنت راؤ ، سبیتا اندرا ریڈی ، پونم پربھاکر ، سریدھر بابو ، کے مرتنجم ، نریلا شاردا ، وینوگوپال کے علاوہ کئی ایک شامل ہیں ۔ سیاسی قائدین کی اتنی بڑی تعداد کے باعث پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک رہی ۔ کریم نگر کانگریس صدر کی حیثیت سے کنکم مرتنجیم نے اپنی قیامگاہ پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی ۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے قائد بابو جگجیون رام کی دختر تلنگانہ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی سابق اسپیکر لوک سبھا جیل میں محروس قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کا تیقن دیا ۔ان کی کریم نگر آمد پر ایک ڈی آئی جی ، تین ایس پی کریم نگر پولیس کمشنر 6 ڈی ایس پیز 25 سی آئی 35 سب انسپکٹر 600 پولیس کانسٹیبل کے ساتھ سخت بندوبست کرتے ہوئے سرسلہ کے راستے بند کردینا ، راتوں رات کانگریس قائدین کو گھروں میں بند کرنا یہ سب چیز سمجھ سے باہر ہے ۔ کے سی آر اور کے ٹی آر کا طرز عمل بہ ضمیر عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سارے ملک میں دلتوں پر بری طرح ریاستی و مرکزی حکومتیں ظلم و زیادتی کر رہی ہیں۔ کانگریس اپنے اقتدار میں گن گن کر ان ظلموں کا حساب لے گی ۔ تلنگانہ تحریک کے نام پر سڑکوں پر دھرنا ، دھوم دھام کے نام پر ناج گانے یہ سب کیا تھے ۔ کانگریس نے اپنے دور میں کبھی ٹی آر ایس کو ان کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی ۔ پولیس کو کبھی مارنے پیٹنے اور ظلم کرنے نہیں دیا ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت آج پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مٹ پلی ، کورٹلہ کی شوگر فیاکٹریز کو دوبارہ جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر سرسلہ انقلابی قائدین اور سورماوں کا شہر سے حکومت کا دلتوں پر ظلم و زیادتی کرنا کانگریس قائدین کو ہرگز برداشت نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت ریت مافیا کی لوٹ کھسوٹ پر لگام کئے ورنہ کانگریس حکومت کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کا آغاز کرے گی ۔