کریم نگر میں آر ٹی سی ہڑتال ‘مسافرین کو مشکلات

کریم نگر ۔ 6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب گیارہ روڈ ٹرانسپورٹ کاروپریشن کی 915 کو سڑکوں سے ہٹالیا گیا ۔ آر ٹی سی ملازمین اسوسی ایشنس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد چہارشنبہ کی نصب شب سے آر ٹی سی بسوںکو سڑکوں سے ہٹا لیا گیا ۔ سیاست میں آر ٹی سی ملازمین 43 فیصد فٹمنٹ ( اضافہ نظرثانی) پر عمل آوری اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا آغاز کیا ۔ اس طرح مزدور یونینوں اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت ناکام ہوگئی جبکہ انتظامیہ ملازمین کو 43 کی بجائے 27 فیصد فٹمنٹ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ تمام مزدور یونین اس پر پڑتال ختم کرنے تیار نہیں ہے ۔ 7مئی مزدور یونین کی ہڑتال کے سبب دور دراز جانے والے مسافرین ‘ طلبہ ‘ دفتر میں کام کرنے والے ملازمین اور دیگر ضرورت مند افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ عادل آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے امیدواروں کو پریشان دیکھا گیا ۔