کریم نگر میں آرمی رکروٹمنٹ بیداری پروگرام

کریم نگر ۔ 27 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمی رکوٹمنٹ پر بیداری پروگرام منگل و چہارشنبہ کو کلکٹوریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ محکمہ پولیس کے زیراہتمام ضلع پولیس تربیتی مرکز میں یکم مئی کو ہونے والے آرمی رکروٹمنٹ بیداری پروگرام میں شرکت کیلئے دلچسپی رکھنے والے امیدوار لازمی طور پر آڈیٹوریم میں ہونے والے بیداری پروگرام میں اپنے ناموں کو اندراج کرواتے ہیں۔ منگل و چہارشنبہ کو ہونے والے بیداری پروگرام میں ہورہے نام اندراج کرواچکے ہیں۔ صرف انہیں امیدوار کو یکم مئی کو پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہونے والے بیداری پروگرام میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ پولیس ٹریننگ سنٹر میں امیدوار تعلیمی قابلیت، عمر، جسمانی جانچ انجام دے کر آرمی رکروٹمنٹ پر بیداری اُجاگر کی جائے گی۔ ضلع عادل آباد میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس گراؤنڈ میں ہونے والی آرمی رکروٹمنٹ ریالی 6 تا 7 مئی میں صرف کریم نگر ضلع سے آنے والے امیدواروں کیلئے مختص کی گئی۔ سولجر جنرل ڈیوٹی، ٹیکنیکل،کلرک، نرسنگ اسسٹنٹ، ٹریڈمین پوسٹوں کی بھرتی کیلئے آرمی رکروٹمنٹ ریالی کی عادل آباد میں منعقد کی جائے گی۔ دسویں جماعت تا ڈگری تعلیم حاصل کئے اور 17 تا 23 سال کی عمر کے اندر کے امیدوار ریالی میں شرکت کرسکتے ہیں، لہٰذا آرمی کی ملازمتوں کی حصول میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار قبل ازیں بیداری سدسو میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔